8 سالہ معصوم بچے سے بدفعلی ,درندہ صفت ملزم گرفتار

 ملزم حبیب کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا:ڈاکٹر غیور احمد خاں 
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او سندر نیپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے8 سالہ احمد سے بد فعلی کرنے والا ملزم کوگرفتار کر لیا ایس ایچ او سندر کا کہنا تھا کہ ملزم حبیب کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں بے ایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش اورتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا