امریکی ریاست پنسلوینیا میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

امریکی ریاست پنسلوینیا میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار ایک کیس کی تفتیش میں مصروف تھے کہ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جائے وقوعہ پر موجود دیگر اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔