ترکی کے شہر ازمیر کے قریب بالچووا علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 16 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلکایا نے بتایا کہ حملہ آور نے مبینہ طور پر شاٹ گن سے فائرنگ کی اور واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سخت سیکیورٹی اقدامات نافذ کیے۔ ازمیر کے میئر جمیل توگای نے اس واقعے کو "غدارانہ حملہ" قرار دیتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔