امریکی ریاست وسکونسن کے سکول میں فائرنگ، طالبہ ملوث، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

امریکی ریاست وسکونسن کے سکول میں فائرنگ، طالبہ ملوث، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

امریکی ریاست وسکونسن کے ایک سکول میں ہونے والی فائرنگ میں 15 سالہ طالبہ ملوث نکلی، جس نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

 فائرنگ کے واقعے میں ایک ٹیچر اور ایک طالب علم ہلاک ہو گئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس چیف کے مطابق حملہ آور اسی سکول کی طالبہ تھی اور اس نے ہینڈگن سے فائرنگ کی۔ پولیس نے حملہ آور کے خاندان سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس قتل کے پیچھے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جن میں 2 طلبہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جبکہ 2 دیگر زخمی طلبہ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد پولیس نے سکول کے احاطے سے ہینڈگن برآمد کی، اور اس حوالے سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے "ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے گن کنٹرول قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔قبل ازیں پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں، تاہم بعد میں ان کی معلومات میں تصحیح کی گئی، اور بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر سکول کا طالب علم تھا۔ فائرنگ کے دیگر ہلاک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔