امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی

ویب ڈیسک: امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین بلڈنگ میں فائرنگ
خبر ایجنسی کے مطابق، فائرنگ فلوریڈا یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین بلڈنگ میں ہوئی، جہاں طلباء اور عملہ موجود تھے۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

اسپتال میں ہلاک ہونے والے افراد کی تفصیلات
اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ 6 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی اور وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

امریکی صدر کا واقعے پر ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فائرنگ کے واقعے سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا کہ "فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ ہونا شرمناک اور بھیانک ہے"۔