بالی ووڈ اداکارہ ندھی اگروال کو فلم ’دی راجا صاحب‘ کے گانے ”ساہنا ساہنا“ کی لانچ تقریب کے دوران ایک بے قابو اور پرتشدد ہجوم نے گھیر لیا، جس سے سکیورٹی اور ایونٹ مینجمنٹ کے حوالے سے سنگین تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
ویڈیوز اور تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ندھی ایونٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں، شدید ہجوم ان کے ارد گرد جمع ہو جاتا ہے اور انہیں گھیر لیتا ہے، جس کے باعث اداکارہ کو اپنی گاڑی میں سوار ہونے میں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ندھی کے چہرے پر پریشانی کے آثار واضح تھے اور وہ سکیورٹی گارڈز کی مدد سے وہاں سے نکالنے کی کوشش کی گئی۔ گاڑی میں سوار ہونے کے بعد، انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”گاڈ، یہ کیا تھا؟“۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید بحث کا سبب بن گیا ہے، جس میں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ایونٹس میں سیلیبریٹیز کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ندھی کی حفاظت کے حوالے سے مداحوں اور نیٹیزنز کی فکرمندی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
گلوکارہ چن مئی سری پاڈا نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ”مردوں کا ایک گروہ جو گدھ سے بھی بدتر سلوک کر رہا ہے۔ دراصل، گدھ کی کیوں بے عزتی کریں؟‘ ہم خیال‘ مردوں کو اکٹھا کر لو، تو وہ ایک عورت کے ساتھ ایسے ہی سلوک کریں گے۔“دوسری جانب، کچھ صارفین نے ایونٹ کے انتظامات پر تنقید کی اور کہا کہ یہ بھیڑ کا قصور نہیں بلکہ فلم کی ٹیم کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اسی طرح سے فلمی ایونٹس کو منظم کیا جانا چاہیے؟اس واقعے نے سوشل میڈیا پر سیفٹی اور سیکیورٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے مطالبات کو جنم دیا ہے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے اور سیلیبریٹیز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔