کے پی دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن صوبہ ، سارا بوجھ صوبائی حکومت پر ہے
وفاق وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کرے، ورنہ ہمارا جرگہ جانے کو تیار ہے
پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق جلد از جلد افغانستان کے ساتھ بات چیت کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ کرے، بصورتِ دیگر خیبر پختونخوا حکومت کا جرگہ افغانستان جانے کو تیار ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے، دہشت گردی کا سارا بوجھ خیبر پختونخواحکومت نے اٹھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی وجہ سے باقی ملک دہشت گردی کی آگ سے محفوظ ہے، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہر چیز پر سیاست نہیں کی جا سکتی، افغانستان کو نظر انداز کرنا وفاقی حکومت کی بڑی غلطی ہے