آن لائن انرولمنٹ ، سکول رجسٹرڈ اور طلبہ کی حاضری میں واضح فرق

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کے سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ میں گھپلے سامنے آئے ہیں ،آن لائن انرولمنٹ ، سکول رجسٹرڈ اور طلبہ کی حاضری میں واضح فرق کا انکشاف ہوا ہے۔سکولوں کے سربراہان نے کارکردگی اور سکول آؤٹ سورس ہونے سے بچانے کے لیے فیک انرولمنٹ کرلی ،فیک انرولمنٹ کا انکشاف سکولوں میں مانیٹرنگ کے دوران ہو رہا ،کئی سکولوں میں آن لائن اور سکول رجسٹرڈ میں انرولمنٹ میں واضح فرق ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول سربراہان کو ہدایت کردی ،داخلوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو فوری ختم کیا جائے۔ اگر کوئی فیک انرولمنٹ ہے تو فوری ختم کیا جائے۔