کراچی (آئی این پی )جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا ایل ایل بی انرولمنٹ منسوخ کردیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق طارق محمود ناجائزذرائع استعمال کرنے کے مرتکب پائے گئے،ان پر تین سال تک یونیورسٹی کالج میں داخلہ لینے پر پابندی ہوگی۔ اعلامیہ میں مزیدبتایا گیا کہ وہ کبھی بھی اسلامیہ لا کالج کراچی کے طالب علم نہیں رہے، اسسٹنٹ رجسٹرار سیٹلمنٹ نے ان کا ایل ایل بی انرولمنٹ نمبر منسوخ کردیا۔