فائبر سروس بند کرنے کا مقصد غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام ہے
کابل(آئی این پی ) طالبان حکومت نے افغانستان کے صوبے بلخ میں فائبرآپٹک انٹرنیٹ سروس اچانک بند کر دی، جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ غیرملکی خبررساںادار ے کے مطابق صوبائی ترجمان نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کے حکم پر کی گئی ہے۔ ترجمان نے دعوی کیا کہ وائی فائی اور فائبرآپٹک سروس بند کرنے کا مقصد غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام ہے