لاہور(کرائم رپورٹر)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ کی رہائش گاہ پر مسلح افراد کی فائرنگ ،گھر گھسنے کی کوشش، بلخ شیر کھوسہ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ تفصیل کے مطابق لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کی لاہور ڈیفنس فیز 6میں واقع رہائش گاہ میں دومسلح افراد نے داخلے کی کوشش کی جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تھے ، اس دوران فائرنگ بھی کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2023ء میں بھی مجھ پر فائرنگ کی گئی اس دوران مجھے گولی بھی لگی ، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا وکیل ہوں تحفظ فراہم کیا جائے۔ایس ایچ او ڈیفنس سی نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جس کے بعد تفتیش شروع ہوگی۔