تھریٹ الرٹ ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں سروسز بند رہیں گی 

موبائل فون سروس بحال رہے گی ،حالات کے پیش نظر بندش کا امکان 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیکٹا کی جانب سے دہشتگردی کے الرٹ جاری کئے جانے پر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تاہم موبائل فون سروس بحال رہے گی ۔ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ کے بعد اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،اس ضمن میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند رہیں گی۔ موبائل فون سروس کو فی الحال بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاہم حالات کے پیش نظر آج یا کل موبائل فون سروس کو بھی معطل کیاجاسکتاہے۔واضح رہے گزشتہ روز 12بجے انٹرنیٹ سروس بندکرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے۔