سٹار لنک کی طرح سیٹلائٹس کے جھرمٹ پر مشتمل، کم مدار میں گردش کرے گا
ماسکو(آئی این پی ) روس نے اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دنارے کے مطابق روس کی جانب سے اسٹار لنک جیسا جدید نظام صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔ یہ اسٹار لنک کی طرح سیٹلائٹس کے جھرمٹ پر مشتمل ہو گا جو کم مدار میں گردش کرے گا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر روس اس نظام کو مکمل طور پر فعال کر لیتا ہے تو یہ عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ مارکیٹ میں ایک نئی دوڑ کا آغاز ہو سکتا ہے