واشنگٹن (آئی این پی )ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساںادارے مطابق پیر کے دن اسٹار لنک نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا ہے کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کو سروس بندش کا سامنا ہے تاہم کمپنی نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ آن لائن ٹریکنگ پلیٹ فارم ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق سروس بند ہونے والے امریکا میں اسٹار لنک کے 43 ہزار صارفین متاثر ہوئے اور انہیں انٹرنیٹ استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے