اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین پاکستان میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ سپیس ایکس کے زیر انتظام سیٹلائٹ انٹرنیٹ گروپ سٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل ملک کی سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے موقع پرسٹار لنک ٹیم سے ہونیوالی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، اس دوران پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔