انٹرنیٹ کی رفتار سست، صارفین کو مشکلات کا سامنا

ویڈیوز اور میسجز بھیجنے کی شکایات ، کاروبار اور آن لائن کلاسز بھی متاثر 
اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے۔ صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈانلوڈنگ میں مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے ویڈیوز اور میسجز بھیجنے کی شکایات ہیں جبکہ دیر سے مسجز موصول ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کاروبار اور آن لائن کلاسز بھی متاثر ہو رہی ہیں