سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 1000 افراد ہلاک

تاراسین  گائوں ملبے تلے دب کر تباہ ہوگیا‘سارے مکینو ں میں سے  صرف ایک  شخص زندہ بچا
خرطوم(آئی این پی )مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مارا کے پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 1000 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں باغی گروپ لبریشن موومنٹ   کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں کی جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے تاراسین نامی گائوں میں صرف ایک فرد زندہ بچا ہے جبکہ باقی پورا گاووں ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے۔باغی گروپ لبریشن موومنٹ کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے انسانی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔