انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 7 افراد ہلاک، 82 لاپتہ

  دریاں کے کنارے ٹوٹ گئے، مٹی کے تودے آبادیوں پر گرنے سے کئی مکانات ملبے تلے دب گئے
جکارتہ (آئی این پی)انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 82 افراد لاپتہ ہو گئے ۔انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز صوبہ مغربی جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 82 افراد تاحال لاپتا ہیں۔سرکاری حکام کے مطابق سب سے زیادہ تباہی مغربی جاوا کے ضلع ویسٹ بینڈونگ کے گاں پاسیر لانگو میں ہوئی ہے۔ جہاں طوفانی بارشوں کی وجہ سے دریاں کے کنارے ٹوٹ گئے۔ مٹی کے تودے آبادیوں پر گرنے سے کئی مکانات ملبے تلے دب گئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ کافی بڑی تعداد میں لوگ تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا