حافظ آباد (آئی این پی )پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میںزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سکھیکی منڈی، کالیکی منڈی اور پنڈی بھٹیاں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔