خضدار اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

کوئٹہ (آئی این پی )صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلہ خضدار سے تقریبا 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں 20 کلو میٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔فوری طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔