اسرائیل کی غزہ پر ٹینکوں اور طیاروں سے بمباری‘100فلسطینی شہید

 مرنے والوں میں بچے بھی شامل،مساجد،درجنوں گھر  مسمار ، غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں جگہ کم پڑ گئی 
 اسرائیلی فوج نے بندرگاہ پر 12 فضائی حملے کیے ، فضائی کارروائی 10 منٹ تک جاری رہی:عرب میڈیا 
غزہ (آئی این پی )غزہ میں اسرائیلی فو ج کے زمینی آپریشن کے دوران  اسرائیلی ٹینکوں کی یلغار اور خوفناک بمباری  کا سلسلہ جاری ہے ،صیہونی فورسز نے 24 گھنٹے کے دوران بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے، مساجد سمیت درجنوں گھروں کو بھی مسمار کر دیا، غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں جگہ کم پڑ گئی اسرائیل نے یمن کے الحدیدہ بندرگاہ پر ایک بار پھر فضائی حملے کردئیے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بندرگاہ پر 12 فضائی حملے کیے اور فضائی کارروائی تقریبا 10 منٹ تک جاری رہی