انٹرنیٹ کی سست رفتار:درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس

 لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اقبال چودھری نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا جائے، سست رفتاری کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ سروس کا عالمی سطح پر 198 نمبر ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔