لاہور(زیڈ این این)پی ٹی سی ایل کے سسٹمز میں خرابی کے باعث صوبے بھر میں دفاتر اور صارفین کے لیے انٹرنیٹ سروس سست ہوگئی ہے۔صارفین نے سوشل میڈیا پر پی ٹی سی ایل کی کارکردگی کے حوالے سے شدید شکایات کیں اور کمپنی سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔پی ٹی سی ایل کے ملازمین نے ابھی تک اس صورتحال کی تصدیق نہیں کی، جبکہ دفاتر میں کام متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ کاروباری اور تعلیمی کام بھی متاثر ہو رہا ہے، اور کمپنی سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد سسٹمز کی بحالی اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔