لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں فائر وال اور انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس اقبال چودھری نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں فائر وال اور انٹرنیٹ کی رفتار کم کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔