جنگ کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں‘ یہ جنگ کس نے چھیڑی سب اس سے آگاہ ہیں‘ اگر احتجاج کرنا ہے تو اسرائیل کے خلاف کریں
جنگ کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی توانائی چیلنجز سے دوچار ، اپوزیشن معاملے پر اپنی سیاست چمکانے سے گریز کرے :مشیر سیاسی امور
اسلام آباد (آن لائن) مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے دنیا اس وقت شدید توانائی بحران سے گزر رہی ہے جس کے باعث عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور پاکستان بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔ بعض شرپسند عناصر ذاتی سیاسی ایجنڈے کو چمکانے کے لئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عالمی حالات کا نتیجہ ہے، تاہم حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں سیاسی مخالفت کے بجائے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ احتجاج کا رخ عالمی ناانصافیوں کی طرف ہونا چاہیے، نہ کہ داخلی معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی طرف۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عالمی سطح پر امن کے قیام اور جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کیونکہ اس تنازع کے اثرات صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کس نے چھیڑی سب اس سے آگاہ ہیں اگر احتجاج کرنا ہے تو اسرائیل کے خلاف کریں