دہشت گرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے:ڈی جی آئی ایس پی آر

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا
 کوئی شک نہیں  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے: جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی میں خطاب 
کراچی(آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے خلاف آپریشن میں پاکستانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ  جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے۔ا نہوںنے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے