پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا محسن نقوی

چینی شہریوں کو ہر ممکن سیکیورٹی کی  فراہمی  حکومت کی اولین ترجیح ہے،سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے‘بلوچستان میں منصوبے کے تحت دہشت گردی کی گئی:وزیرداخلہ
 دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے:چینی سفیر کی ملاقات میں گفتگو‘ جیانگ ژی ڈونگ کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے  پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا، چینی شہریوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنا حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے،سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے،  انسداد دہشت گردی کے خلاف مربوط آپریشنز کے لئے  جدید چینی ٹیکنالوجی اور سازوسامان معاون ثابت ہوگا۔تفصیل کے  مطابق  چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ  نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔انہوں نے بلوچستان میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، چین ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر رسپانس دیا،انہوں نے کہا چینی شہریوں اور پراجیکٹس کی حفاظت انہیں بے حد عزیز ہے، پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا، چینی شہریوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنا حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف مربوط آپریشنز کے لئے  جدید چینی ٹیکنالوجی اور سازوسامان معاون ثابت ہوگا،