سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں پیکیج لانے کافیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پیکج لانے کا اعلان کر دیا  ۔ یہ بات  سیکریٹری پاور ڈویژن   فخر عالم عرفان نے   قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ میں بتائی انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے پیکج لایا جا رہا ہے۔  سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے پر کام کر رہے ہیں، ایک دو روز میں سیلاب متاثرین سے متعلق ریلیف سامنے آ جائے گا۔سیکریٹری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے  لئے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں، وزارت خزانہ کے ساتھ بھی ریلیف پیکج کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال 640 ارب ہدف کے برعکس 397 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، رواں مالی سال کے لیے بجلی نقصانات کا ہدف 540 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔