پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ بارش کی وجہ سے روک گیا

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ بارش کی وجہ سے روک گیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش کی وجہ سے میچ رکنے تک پاکستان نے 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنائے ہیں۔پاکستانی بیٹرز میں منیبہ علی نے 22، سدرہ امین نے 9 اور عمیمہ سہیل نے 3 رن بنائے ہیں، جبکہ عالیہ ریاض 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کچھ وقت گزر جانے کے بعد امکان ہے کہ میچ کو کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔