پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے مطابق، ٹیسٹ سیریز کے لیے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پہلے دو میچوں میں آصف یعقوب اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، جب کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض کے ساتھ فیصل آفریدی آن فیلڈ ہوں گے۔
ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔پہلے ون ڈے میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب، دوسرے میں ایلکس وارف اور احسن رضا، جبکہ تیسرے ون ڈے میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔