کولمبو میں بارش کا خدشہ، پاکستان-نیوزی لینڈ کا میچ متوقع متاثر

کولمبو میں بارش کا خدشہ، پاکستان-نیوزی لینڈ کا میچ متوقع متاثر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، مگر موسمی حالات کی وجہ سے بارش کا خدشہ ہے۔

میچ شام 7 بجے سری لنکا کے مقامی وقت کے مطابق شروع ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے ہے۔ مختلف موسمی ویب سائٹس کے مطابق، کولمبو میں میچ کے دوران 75 فیصد امکان ہے کہ تیز بارش ہوگی۔اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں کم از کم 5 اوورز فی اننگز کھیلنے سے قاصر رہیں، تو میچ منسوخ ہو جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ چونکہ آئی سی سی نے اس مقابلے کے لیے کوئی ریزرو ڈے مقرر نہیں کیا ہے، اس لیے بارش کی صورت میں مقابلہ کے نتیجے کا انحصار موسم پر ہوگا۔