راشد خان کا لاہور قلندرز سے تعلق ہٹانا، پاکستان کے خلاف تنقید جاری

راشد خان کا لاہور قلندرز سے تعلق ہٹانا، پاکستان کے خلاف تنقید جاری

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹویٹر) کی پروفائل بایو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا ذکر ہٹا دیا ہے۔

 اس اقدام کے بعد انہوں نے پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی ہے، جس سے ان کے اس عمل پر تنقید بڑھ گئی ہے۔ یاد رہے کہ راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں اور اس فرنچائز کے اہم کھلاڑی تھے۔موجودہ کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستان اور افغانستان کے بیچ کرکٹ کے میدان میں بھی اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ فریقی سیریز سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد کرے گی۔راشد خان کے اس اقدام کو شائقین اور کرکٹ کمیونٹی میں تنقید کا سامنا ہے، اور ان کے طرزِ عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ سب صورتحال دونوں ملکوں کے سیاسی کشیدگی کے پس منظر میں کرکٹ تعلقات پر منفی اثر ڈالتی نظر آتی ہے۔