لاہور قلندرز کے کرکٹر ڈیرل مچل کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر امن کا پیغام

لاہور قلندرز کے کرکٹر ڈیرل مچل کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر امن کا پیغام

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے امن کا پیغام دیا ہے۔

ڈیرل مچل اس وقت متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرواز کر رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھ کر بے حد افسردہ ہیں، کیونکہ یہ دونوں ممالک ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ ان کی دعائیں ان تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ڈیرل مچل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ لیا ہے اور ان دونوں ٹورنامنٹس کو اپنے کیریئر کے اہم ترین سنگ میل کے طور پر یاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل نے ان کے کرکٹ کیریئر کو نئے مواقع دیے اور انہوں نے ان ٹورنامنٹس میں گزارے وقت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

مچل نے امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان امن قائم ہو اور انہیں دوبارہ اس کھیل کا حصہ بننے کا موقع ملے جس سے انہیں محبت ہے، تاکہ وہ اپنے شاندار مداحوں کو کچھ واپس دے سکیں۔پرواز کے دوران دیے گئے اپنے بیان میں مچل نے اپنے خیالات کا اختتام ایک پُرامید پیغام کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر واپس جاکر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا خوشی کی بات ہو گی، لیکن وہ مستقبل میں دوبارہ پاکستان اور بھارت میں واپس آکر کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہیں، کیونکہ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں انہیں ہر بار سکون ملتا ہے۔