اسلام آباد:عمران خان کے دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت میں خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے سلسلے میں عدالت نے وکلا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے سامنے عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران، خاور مانیکا پر تشدد کے معاملے میں عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے، متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور ان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔