لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے لاہور ڈویڑن کے مختلف بازاروں، مارکیٹوں، اہم شاہراہوں اور تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے دورانِ وزٹ افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ مامور نفری کے ہمراہ اپنے علاقوں میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔یس پی بلال احمد نے کہا کہ لاہور کے تمام بازار، مارکیٹیں اور شاہراہیں معمول کے مطابق کھلی ہیں، ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ تفریحی مقامات پر شہری بلاخوف و خطر معمولاتِ زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔