سکیورٹی ، دیگر عملینے بھرپور حصہ لیا ،دفاتر کے باہر ہجوم نہ بننیدیں:ڈی جی
لاہور (کرائم رپورٹر ) نادرا میگاسنٹرایجرٹن روڈ میں ریسکیوٹریننگ کا اہتمام ٹریننگ کے دوران آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا،نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے اپنے ملازمین وسٹاف کی بہبودوتحفظ کیلئے اقدامات ڈی جی نادرا لاہورریجن فضہ شاہد کی ہدایات پر ریسکیواورسیفٹی آگاہی‘‘کے عنوان سے نادراافسران و سٹاف کیلئے ریسکیو 1122 کے تعاون سے نادرامیگا سنٹر ایجرٹن روڈ لاہورمیں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا،ٹریننگ ورکشاپ میں سکیورٹی اور دیگر عملہ نے بھرپور حصہ لیا، سینئرانسٹرکٹرریسکیو 1122 نے نادرا میگاسنٹر بلڈنگ کے اندراورباہرکسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے باالخصوص آگ سے بچا ئوکیلئے آڈیو،وڈیو آلات کی مدد سے ابتدائی ہنگامی حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ٹریننگ ورکشاپ کے شرکا کے سامنے آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کاعملی مظاہرہ کیا گیا۔ڈی جی نادرا لاہور فضہ شاہد کا کہنا تھا کہ نادرا جہاں ایک حساس قومی ادارہ ہے،وہیں اس کاعوام سے ہر سطح پر براہ راست گہرا رابطہ ہے، نادرا افسران و سٹاف کو چاہئے کہ وہ کام کرتے ہوئے اپنے ارد گردمشکوک اشیا وافرادپر نظر رکھیں۔