بھارت خطرناک ممکنہ عالمی وبا کا مرکز ، احتیاطی تدابیر اور اقدامات زیرو

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں خطرناک وائرس نپاہ کے پھیلا ئوکے باعث عالمی سطح پر وبائی صورتحال بن گئی۔ 6 ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر بھارت سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی۔بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے پربین الاقوامی ادارے اور ہمسایہ ممالک ہائی الرٹ ہوگئے۔ تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور ویتنام کے ایئرپورٹس پر بھارتی مسافروں کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 25 برس میں ساتویں بار بھارت میں نپاہ وائرس بے قابوہورہا ہے لیکن خود بھارت میں احتیاطی تدابیر اور اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جس پر عالمی ماہرین صحت شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں