اسلام آباد، پشاور(خصوصی رپورٹ) اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، لوئر دیر اور چترال میں 5 اعشاریہ 6شدت کا خوفناک زلزلہ آ یا جس کی گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ 17 اکتوبر کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر آیا۔