اگر یہ آپ یا میرے ساتھ ہو تو احساس ہوتا ہے:جج اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس حکام سے مکالمہ
اسلام آباد (آ ئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ 4افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی اسلام آباداور آئی جی پنجاب 16اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ دونوں آئی جیز 16اپریل کو 11بجے عدالت پیش ہوں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ 4افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہ آپ کے ساتھ یا میرے ساتھ ہو تو احساس ہوتا ہے،آپ لوگ آکر کہہ دیتے ہیں ہمیں پتہ نہیں،یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا، جس پر گزرتی ہے اسی کو پتہ ہوتا ہے کیسے گزر رہی ہے،لاپتہ بیٹوں کی والدہ بار بار میری عدالت میں آتی ہے،اس کیس میں جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں،وکیل نے کہاکہ عدالت بہتر سمجھتی ہے لیکن اس کے علاوہ بھی ثبوت موجود ہیں،