کیوبا میں زلزلے کے زور دار جھٹکے، شدت 6ریکارڈ کی گئی ،عوام خوفزدہ

ہوانا(آئی این پی )کیوبا میں 6 شدت زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 11.6 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،شہری گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔