چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء آ خان نے کالعدم تحریک لبیک چیچہ وطنی کے گرفتار 11 عہدیداروں اور کارکنوں عمیر سلیم محمد عظیم محمد شہروز، بشارت علی، نعمان علی، عثمان علی محمد مقصود، غلام سرور فخر الدین، گل شبیر اور محمد سعد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار یوم کی توسیع کر کے صدر پولیس چیچہ وطنی کے حوالے کر دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزموں کو تفتیش کے بعد 14 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔