امریکہ کی3 مزدور تنظیموں کا وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر

سوشل میڈیا نگرانی  اظہارِ رائے کی خلاف ورزی قرار‘ویزا ہولڈرز کی آزادی اظہار سلب کرنے کا الزام
واشنگٹن( آن لائن )امریکہ کی تین بڑی مزدور تنظیموں نے وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے  ٹرمپ انتظامیہ نے قانونی طور پر مقیم افراد کے اظہارِ رائے کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ مقدمے کے مطابق حکومت نے لوگوں کے سوشل میڈیا اکانٹس کی نگرانی مخصوص نظریات، خصوصا  اسرائیل پر تنقید کرنے والے خیالات  کی بنیاد پر کی۔مزدور یونینوں  یونائیٹڈ آٹو ورکرز، کمیونیکیشن ورکرز آف امریکہ  اور امریکن فیڈریشن آف ٹیچرز  نے یہ مقدمہ نیویارک کی وفاقی عدالت میں محکمہ خارجہ، محکمہ داخلہ، امیگریشن سروس اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف دائر کیا