حسینہ واجد 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں: چیف پراسیکیوٹر

حسینہ واجد کی  آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاراستعمال کرنے کا حکم دیا تھا
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کیلئے   استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت سنانے کی استدعا کر دی۔ گزشتہ برس سے مفرور شیخ حسینہ واجد پر 2024 میں طلبہ احتجاجی تحریک پر سخت کریک ڈائو ن پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے احکامات جاری کر رہی تھیں،۔چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے کہا کہ حسینہ واجد 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں تاہم یہ ممکن نہیں اس لیے ہم کم از کم ایک بار سزائے موت کی اپیل کرتے ہیں