ملازمین نکالنے سے ایک ارب سوئس فرانکس کی بچت ہوگی‘کمپنی کی فروخت میں 1.9 فیصد کمی
پیرس (آئی این پی )نیسلے نے آئندہ دو برسوں میں دنیا بھر میں 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ نیو راتل نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور نیسلے کو بھی پہلے سے زیادہ تیزی سے بدلنا ہوگا، اس تبدیلی میں مشکل مگر ضروری فیصلے شامل ہیں جن کے تحت ملازمین کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔نیسلے کی جاری کردہ نو ماہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی فروخت میں 1.9 فیصد کمی واقع ہوئی ‘اعلان کے مطابق 12,000 وائٹ کالر نوکریاں ختم کی جائیں گی جس سے کمپنی کو ایک ارب سوئس فرانکس کی بچت ہوگی