اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت کا امکان
واشنگٹن (آ ئی این پی )معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000 ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو موثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔