اگلے دو ہفتے کے دوران ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں روسی صدر سے ملاقات ہوگی:ٹرمپ
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انکی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پربات ہوئی ہے اور ان سے جلد ملاقات بھی ہوگی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائو ں کی بات چیت 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے ہونی والی گفتگو کو تعمیری اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی اور یوکرینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیں ہو سکتی ہیں، اگلے دو ہفتے کے دوران ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں روسی صدر سے ملاقات ہوگی