واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے صدور سے آج پیر کوبات کریں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات میں شریک ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ماسکو کے وفد نے جنگ بندی پر اتفاق سے قبل کچھ نئے مطالبات بھی پیش کیے ہیں۔ماسکو کے ترجمان دمرتی پیسکوف نے روسی نیوز ایجنسیز کو بتایا کہ صدر ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تیاریاں جاری ہیں۔