روسی ہم منصب سے بات چیت کیلئے تیار ہوں، زیلنسکی

کیف(آئی  این پی )یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ے کہ  وہ روسی ہم منصب  ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ   براہ راست بات چیت کو تیار  ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  روس کے وزیر خارجہ سر گئی لارف نے تاحال ایسی کسی ملاقات سے انکار کر دیا، یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ترکیہ سمیت خلیجی عرب ممالک اور یورپی یونین کو پیوٹن سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ پیوٹن سے مذاکرات کی وجہ جلد جنگ بندی کرنا ہے، رواں ہفتے یورپ اور عرب ممالک کے رہنماں سے رابطہ کروں گا۔