ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ قتل کا منصوبہ: امریکا میں ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

واشنگٹن (آئی این پی)مریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے لیے پاسداران انقلاب کے مبینہ منصوبے میں ملوث ہونے پر ایرانی شہری پرفرد جرم عائد کردی گئی ۔برطانوی خبررساںادارے کے مطابق محکمہ انصاف نے بیان میں کہا کہ فرہاد شاکری نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کیا کہ انہیں 7اکتوبرکو ذمہ داری سونپ دی گئی تھی اور ٹرمپ کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی فراہم کردیا گیا تھا،فرہاد شاکری نے مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بتایا کہ ان کے پاس پاسداران انقلاب کی جانب سے دی گئی مدت کے دوران ٹرمپ کو قتل کرنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے، جس پر عمل درآمد کیا جائے۔