اسرائیل کے داغے گئے 20 ہزار سے زائد نہ پھٹنے والے بم غزہ کے لئے بڑا خطرہ، فلسطینی رہنما مروان برغوثی پر اسرائیلی جیل اہلکاروں کا تشدد
غزہ (آئی این ی )اسرائیلی افواج نے ر فح بارڈر تاحال نہیں کھولا، بارڈر بند ہونے سے ٹرکوں پر لدی کئی سو ٹن امداد غزہ نہیں پہنچ سکی۔رفح بارڈر کھولنے کی اجازت نہ دینے کے باعث مصر کی سرحد پر امدادی ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔اقوام متحدہ اور امدادی تنظیموں نے رفح بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انسانی بحران میں کمی لائی جا سکے۔ادھر سیز فائر کے باوجود اسرائیلی افواج کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ا سرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے 11 سالہ بچے محمد الحلاق کو شہید کردیا۔۔ غزہ میں ملبے کی مقدار 70 ملین ٹن تک اور 20ہزار نہ پھٹنے والے بم موجود ہیں۔ غزہ میں 65 سے 70 ملین ٹن ملبہ اور 20 ہزار نہ پھٹنے والے بم موجود ہیں‘غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی مروان برغوثی کی رہائی روکنے کے بعد انہیں جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس سے ان کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔